• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم سے جمال رئیسانی اور عنایت کاسی کی ملاقات

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی) نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میںپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی اور سابق صوبائی وزیرداخلہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔نوابزادہ جمال رئیسانی اورعنایت کاسی ایڈووکیٹ نے نگران وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید