• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اتوار کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جان کر دل دہل گیا ہے جس میں 11 بے گناہ مزدوروں کی جانیں گئیں۔ تشدد کے احمقانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید