اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوگئے۔نوازشریف سے ملاقات پارٹی امور پر مشاورت کرینگے ،سابق وزیراعظم شہبازبراستہ دوحہ لندن پہنچیں گے،سلیمان شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف آج لاہورسے لندن روانہ ہوں گے،شہبازشریف لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔