کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قاطمہ جناح ہسپتال میں خاتون سمیت افرادکوکانگو وائرس میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں داخل کرادیاگیاہے ہسپتال ذرائع کے مطابق دو روز قبل کوئٹہ کے رہائشی نوجوان ڈرائیور میر حمزہ اور لورالائی کی خاتون نصیبہ بی بی کو ناک اور منہ سے خون آنے پر فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے کانگو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کردیاگیاہے واضح رہے کہ رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 33کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 10افراد جاں بحق 20مریض صحت یاب ہوئےجبکہ تین مریض ہسپتال میںزیر علاج ہیں۔