کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ۔ حیدرآباد دکن دو دن میں مسلسل یعنی9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈ اور دس اکتوبر کو پاکستا ن اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایچ سی اے پولیس نے دونوں میچز کیلئے بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، کوئی مسئلہ ہے تو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوتے ہیں۔