• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اپیل مسترد، پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے ان کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور اپیل مسترد کردی۔عدالت کے فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الہی کی تھانہ غالب مارکیٹ میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں خفاظتی ضمانت بھی بحال ہوگئی ہے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اہم خبریں سے مزید