اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سائفر کی جب تک سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل انکوائری نہیں ہوتی تب تک اس سے متعلق مقدمات سوائے سیاسی انتقام کے کچھ نہیں ہے۔پیرکو اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد حراست میں غیر انسانی سلوک کاسامناہے ‘انتہائی عجلت میں خصوصی عدالت بھی بنادی گئی اوران کیمرہ یعنی میڈیا کی غیر موجودگی میں سماعت کی جارہی ہے۔ادھر پی ٹی آئی رہنماءحماد اظہر نے کہاکہ پولیٹیکل انجینئرنگ ‘ ریاستی جبر‘سیاسی گرفتاریوں اورجمہوریت وقانون کے معطل ہونے کی قوم بھاری قیمت چکارہی ہے ‘انٹربینک میں ڈالر 298روپے سے اوپرجاچکا ‘اسٹاک مارکیٹ کا بھی براحال ہے جس سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا۔