• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کے خلاف سینیٹ انکوائری کرسکتی ہے، رضا ربانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کیخلاف سینیٹ انکوائری کرسکتی ہے، اگر سینیٹ اس نتیجے پر پہنچے کے صدر نے غلط بیانی کی ہے تو انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، صدر کے مواخذے کا معاملہ الگ ہے لیکن سینیٹ انکوائری کرسکتی ہے، صدر آئین کے آرٹیکل 50 کے تحت پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، صدر کو سینیٹ کی کمیٹی کے رو برو پیش ہونا چاہئے، صدر کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر مناسب تھا۔ صدر ریاست کے سربراہ ہیں انکے پاس آئینی راستہ موجود تھا۔ آرٹیکل 75 کے تحت وہ بلز کو واپس بھیج دیتے۔ سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ جس طرح دیگر بلز واپس بھیجے تھے یہ بھی اسی طرح واپس بھیج دیتے۔ یہ کیا بات ہوئی وہ دستخط بھی نہیں کرنا چاہتے کچھ کہنا بھی نہیں چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید