اسلام آباد(فاروق اقدس /خصوصی رپورٹ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ رواں ہفتے وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی نگران وزیراعظم کے وزارت خارجہ کے دورے سے متعلق متعلقہ حکام کو ان کے دورے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے جس کے بعد اس ضمن میں تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔