لندن(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی لندن آمد کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور احسن اقبال اور اسحٰق ڈار کی بھی اگلے چند روز میں یہاں آمد ممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے ا صل موضوع گفتگو ہے اور اس ضمن میںمسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔