کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کیلئے نیپال کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح کراچی پہنچ رہی ہے، وہ 24 اگست کو پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ نیپال، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔ پاکستان ٹیم کا 30اگست کو ملتان میں نیپال سے میچ ہوگا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ شائقین کی سہولت کیلئے بھرپور انتظامات کررہی ہے۔ اسٹیڈیم کی صفائی اور مرمتی کاموں کا فوری آغاز کیا جارہا ہے۔