اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی جو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔