اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں ضمانت کی منسوخی کی درخواست کی سماعت کی تو نیب کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر پیش ہوئے اور بتایا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے ایکٹ کے بعد کیس قابل سماعت نہیں، نیب نے کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا ،جس پر چیف جسٹس نے انہیں تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی تو پراسیکیوٹر نے جواب کا متن پڑھ کر سنایا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے ایکٹ کے بعد مریم نواز کے خلاف یہ کیس قابل سماعت نہیں رہا ۔