• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں حکومت کے قیام کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو عہدہ بچانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ 

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وزیر اعظم آفس کو خط لکھا ہے 

سمری میں وزارت کے سیکریٹری احمد حنیف اورکزئی نے وزیر اعظم اور پی سی بی کے پیٹرن سے سفارش کی ہے کہ ذکاء اشرف کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انہیں ذمے داریوں سے سبکدوش کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید