پشاور(وقائع نگار)فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز نے مہنگائی،بد امنی اور بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گزشتہ روز احتجاجی کیمپ لگایا جس کی قیادت صوبائی رہنما مشتاق احمد خلیل، فخر الزمان، سٹی تاجران کے تواب گل، پاکستان بزنس فورم کے خالد گل مہمنداورصدر ظفر خٹک نے کی۔ مقررین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتے ہیں اس سے کاروباری زندگی ختم ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کرایہ کے گھر سے زیادہ بل بجلی کے آ رہے ہیں لوگ خود کشیوں پر مجبورہو رہے ہیں تاہم حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ مہنگائی کے باعث عوام ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے بجلی اور گیس کی بلوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشیا ء خوردنوش کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی میں اضافے کے باعث امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے جبکہ حکومت عوام پر توجہ دینے کی بجائے صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے مصروف ہے۔