کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو ان لوگوں نے شور کیا جو پانی چوری کرتے تھے، بلاول بھٹو کی سربراہی میں اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرینگے، یہاں کی انتظامیہ کو شاباش دینا چاہتاہوں کہ انہوں نے اختیارات کا رونا نہیں رویا، ایک ایک جیالا کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، جو وعدہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کیا ہے اسے پورا کرینگے،ہم سب کو ایک فیصلہ کرنا ہے کہ اس شہر میں خدمت کی سیاست کرنی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ کالونی کورنگی میں خلفائے راشدین فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔