• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف پروپیگنڈا فیصلوں پر اثرانداز ہونیکی کوشش‘ PTI

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے 90روز میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس سمیت ساتھی ججز کے خلاف پروپیگنڈا عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔کور کمیٹی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو جیل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ظلم اور سفاکیت ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت اور آبزرویشنز خوش آئند ہیں۔
اہم خبریں سے مزید