لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی۔ انوسٹی گیشن پولیس نے اٹک جیل میں عمران خان کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں قید ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے10 مئی کو مقدمہ درج کررکھا ہے۔