کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس طرح خواتین اور مرد کرکٹرز انٹرنیشنل میچز کی یکساں میچ فیس وصول کریں گے۔ جنوبی افریقا ایسا کرنے والا نیوزی لینڈ اور بھارت کے بعد تیسرا ملک ہے ۔ دریں اثنا جنوبی افریقا نے پاکستان اور بھارت کے خلاف سیریز کیلئے لورا ولورٹ کو کپتان مقرر کیا ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کپتان کےعہدے پر از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین پہلا ٹی 20 یکم ستمبر، دوسرا 3جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے انٹرنیشنلز بالترتیب 8،11 اور14 ستمبر کو ہوگا۔