کراچی (اسٹاف رپورٹر) زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو دس لاکھ روپے انعام کا چیک پیش کردیا گیا۔ زلمی فائونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔