• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن کی کامیابی پوری قوم کا اجتماعی کریڈٹ ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن کی کامیابی پوری قوم کا اجتماعی کریڈٹ ہے،پیچیدہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے طاقت کے زور پر اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی دور کر لیں ایسا کچھ نہیں ہو گا، نگراں حکومت کی ذمہ داری انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز اور مقامی افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا یہ خوشی کا موقع ہے کیونکہ چیئرلفٹ حادثہ کے طلبہ کو ﷲ تعالیٰ نے نئی زندگی دی ہےیہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پوری قوم پریشانی اور خوف و خدشات کا شکار تھی کیونکہ طلبہ کی زندگی کا معاملہ تھا نوجوان ہمارا مستقبل اور پاکستان کا چہرہ ہیں ہم نے مربوط انداز میں کوشش کرکے اپنے مستقبل کو بچایا مجھے اس موقع پر بار بار اپنے بیٹے نور الحق کا خیال آ رہا تھا کہ اگر وہ ان میں ہوتا تو میرا کیا حال ہوتا، دل بیٹھ جاتا تھا اور بار بار یہ خیال آتا تھا کہ یہ بھی تو نور جیسے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید