• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، نگراں وزیر اعلیٰ کے مشیر کے محافظ کا ٹراما سینٹر کےعملے پر تشدد

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر کے محافظ کی سول ہسپتال ٹراما سنٹر میں عملے کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور توڑ پھوڑکرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا مریضوں اور لواحقین میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جبکہ عملے نے احتجاجا ٹراما سینٹر سروسز بند کردیا، عملے نے احتجاجا ً ٹراما سینٹر سروسز بند کر دیں، سیریس مریضوں کی زندگیاں داؤ پر ،لواحقین میں خوف و ہرس۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر ماینز و منرلز عمیر محمد حسنی گزشتہ روز مسلح افراد کے ہمراہ ٹراما سنٹر میں آئے اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کر تے ہوئی جھگڑا کیا اور سنٹر میں توڑ پھوڑ کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا مسلح افراد کی جانب سے سنٹر میں ہلڑ بازی سے داخل مریضوں اور لواحقین میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جبکہ سیریس مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگا گئی جبکہ عملے نے احتجاجا ٹراما سینٹر سروسز بند کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید