راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق چہان ڈیم سے لکھن،چک جلال دین،گرجا،چاکرہ،دھمیال اور دھاماں سیداں کو پانی سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے قرضے سے پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اورانٹرمیڈیٹ پمپنگ اسٹیشن کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جارہی ہے۔لینڈ ایکوزیشن کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن19جولائی2022کو ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے قرضہ کے ذریعے (پی یو ڈی پی) کے تحت ایک کنسلٹنٹ کمپنی پہلے ہی ساہیوال اور سیالکوٹ میں کام کررہی ہے۔ کمپنی اب راولپنڈی، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں بھی کام شروع کررہی ہے۔