کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی نیپال کرکٹ ٹیم نے جمعے کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ نیٹ پریکٹس میں بولنگ کے دوران لیفٹ آرم اسپنر کی انگلی گیند لگنے سے چوٹ لگ گئی،اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ نے اس کا نام خفیہ رکھا۔ اتوارکو نیپالی ٹیم ملتان روانہ ہوگی۔