• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، ٹرائل کورٹ نے غلط کیا، ہم ایسا نہیں کرسکتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے عمران خان کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ امجد پرویز کے معاون وکیل نے عدالت سے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا اور میرا وکالت نامہ اس کیس میں نہیں۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست اب کروشل اسٹیج پر ہے، 15 سے 20 منٹ میں دلائل مکمل ہوجانے تھے، جمعہ کو ڈی بی نہیں تھی، ہم کیس کو پیر تک ملتوی کرسکتے تھے مگر نہیں کیا، ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید