• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو سنگین خطرات، وزن بھی کم ہوگیا، بشریٰ بی بی، سپریم کورٹ میں بیان حلفی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے عمران خان کی خراب صحت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، وزن بھی کم ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈووکیٹ نے جمع کرایا۔ بشری بی بی کا بیان حلفی سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کئی مشکلات اور مسائل کے بعد 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت ملی۔

اہم خبریں سے مزید