پشاور(این این آئی)خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حدود جمرود علاقہ سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ابوزر آفریدی مارا گیا۔ہلاک دیشت گرد ابوذر آفریدی کا تعلق لنڈی کوتل سے تھا اور وہ علی مسجد خوکش دھماکے کا سہولت کار تھا۔واضح رہے کہ علی مسجد تھانہ کی حدود میں مسجد میں24جولائی کو خودکش دھماکہ ہواتھا جس میں یڈیشنل ایس ایچ او عدنان شہید ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کی لاش جمرود اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔