• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی، پاکستان نے تجویز سے اتفاق کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ 

جنگ کے سوال کے جواب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔ 

پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ہے، ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چار ایئر لائنوں کیلئے طلب کی ہے۔ فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں ۔

 ایران سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو فراہم کرنے کے بارے میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کیونکہ امریکی پابندیاں ہیں اس لئے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی نہ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی گیس کی گرانی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستا ن کو سستی گیس سستی بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید