• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے پاکستان میں نئی تعینات ہونے والی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مریم نواز نے کہا کہ جین میریٹ کی تعیناتی سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اہم خبریں سے مزید