• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مل کر فیصلے کرنا ہونگے، شاہد خاقان عباسی

ااسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،کامرس رپورٹر ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ برآمدات میں 20ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا جائے تو معیشت مشکلات سے نکل سکتی ہے۔ صنعتکاری کو تیزی سے فروغ دینے کیلئے حکومت انڈسٹری کو لیز پر مفت زمین فراہم کرے۔ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے ساری قیادت کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہوں گے ورنہ اداروں کی باہمی لڑائی ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے صدراحسن بختاوری نے کہا کہ ڈالر کی اڑان، بجلی، گیس اور تیل کی مہنگی قیمتوں نے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور اگر یہی رجحان برقرار رہا تو بہت سے کاروباری ادارے بند ہو جائیں گے ۔ چیمبرکے سینئر نائب صدر فاد وحید ،چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، اجمل بلوچ، اختر عباسی اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید