کوئٹہ ( پ ر)انجمن اخبار فروشان کے الیکشن بورڈ کے زیراہتمام 25-2023کی کابینہ کے انتخاب کےلیے گزشتہ روز انتخابات ہوئے ۔اس سلسلے میں صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوئی ۔دوپینلز بابائے اخبارفروشان حاجی یوسف مرحوم اورانصاف پینل کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں بابائے اخبارفروشان کے تمام عہدیداران نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جنرل سیکرٹری کے عہدے کےلیے اللہ گل محمد حسنی نے 150ووٹ لیے۔ سینئرنائب صدر شفیع محمد نے 146، نائب صدرائول عبدالمجید محمد حسن نے 143، نائب صدردوئم لیاقت علی نے149، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہ جان بلوچ نے 154، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میراحمد راسکووال نے 156، سیکرٹری مالیات حاجی سعیدنے 160 ،سیکرٹری اطلاعات مہرگل نے 148، آفس سیکرٹری محمداشرف نے 155، سپورٹس سیکرٹری ضمیرشاہ نے 148لے کر کامیابی حاصل کرلی ۔درایں اثنا ءٹکری مولا داد اور رئیس چیئرمین صاحبزادہ عبدالقدوس اور بورڈ کے دیگر ممبران نے کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔