• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران گیس پائپ لائن، پاکستان نے معاہدہ آگے بڑھانے سے معذوری ظاہر کردی

لاہور( آن لائن ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے منصوبے کو آگے بڑھانے سے اپنی عارضی معذوری ظاہر کر دی۔ پاکستان نے ایران کو معاہدہ معطل کرنے کے لیے فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں پاکستان کے قابو سے باہر بیرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا۔ جی ایس پی اے کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں معطل ہوجاتی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان نے موقف اپنایا گیا کہ جب تک کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ہو سکتی۔یہ منصوبہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کے باوجود ایک دہائی سے سرد خانے میں پڑا ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔