لاہور(تجمل گرمانی) لیسکو نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ماہ بل جمع نہ کرانے والے صارفین کے کنکشن منقطع نہیں کئے جائیں گے،اسکیم سے کن صارفین کو فائدہ پہنچے گا اس بارے میں آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس ہورہاہے۔ ذرائع نے کہا کہ بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج ، توڑ پھوڑ اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد حکومت شدید دبائو کا شکار ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لئے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، لیسکو نے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پر فیصلہ کیا ہےکہ رواں ماہ جو صارفین بجلی مقررہ تاریخ کو بل ادا نہیں کرسکے ان کے کنکشن فی الحال منقطع نہیں کئے جائیں گے۔