اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بجلی فی یونٹ 15 روپے سستی کی جائے، نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں،انکی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہو سکا، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ شاید نہ آئیں۔