پشاور(نمائندہ جنگ) چمکنی میں شوہر نے مطلقہ بیوی کو بچیوں کا ماہانہ خرچ دینے کے بہانے بلا کر قتل کردیا،7ماہ قبل دختر کے اسحاق سے تعلقات خراب ہوئے تو عدالت کے ذریعے طلاق لی،۔ زوجہ اسلام شاہ سکنہ ریگی للمہ نے چمکنی پولیس کو بتایا کہ نعش اس کی بیٹی مسماۃ (آ، بی بی) کی ہے اور دختر مسماۃ (آ، بی بی) 12سال قبل دیور کے بیٹے محمد اسحاق ولد ظاہر شاہ سکنہ کرم ایجنسی حال پشاور چوکیدار سٹاک کرش چمکنی سےشادی ہوئی۔ تقریبا ً 7ماہ قبل دختر کے ساتھ اسحاق کے تعلقات خراب ہوئے تو میری بیٹی (آ، بی بی )نے اسحاق سے عدالت کے ذریعے طلاق لی اور عدالت نے اسحاق کی دو بیٹیوں وحیدہ 5سال ، زینب 2سال کی ماہانہ خرچہ مبلغ 10ہزارروپے دینے کااسحاق کوپابند کیااور دختر بمعہ دوبچیوں کے ہمارے ساتھ رہائش پذیر تھی 26/08/2023کو بو قت عصر دختر (آ، بی بی)کو سابقہ شوہر اسحاق نے اطلاع دی کہ کرش اسٹاک دیہہ چمکنی آکر بچیوں کاخرچہ لے جائوہمیں کل 27/08/2023کو بو قت 6:45بجے اطلاع ملی کہ مسماۃ (آ، بی بی) کو اسحاق نے اسلحہ آتشیں سے قتل کرکے نعش کمرہ کرش اسٹاک واقع چمکنی میں پھینک دی ہے۔