پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی بونگیاں سن کر انہیں سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیتا ہوں، صحت کی اس حالت اور ادھیڑعمری میں سیاست ان کے بس کا کھیل نہیں رہاجھوٹ بولنے کی بجائے اب پرویز خٹک کو باقی عمر سیاسی گناہوں کی معافی مانگنے میں گزارنی چاہیے۔ پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین پر بے بنیاد الزامات کے ردعمل میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات پرویز خٹک کی ذہنی خرابی اور حالت زار کا اظہار ہے۔پرویز خٹک کمزور حافظے کی وجہ سے بھول گئے کہ 9مئی کو وہ خود پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر تھے جو الزامات چیئرمین پی ٹی آئی پر لگائے بطور پارٹی صدر وہ ان کے خود بھی ذمہ دار ہیں، انہی جرائم میں اس لوٹے کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔