لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے دورہ پر جارہے ہیں۔ ٹیلی فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کا پاکستان کا طویل عرصہ بعد دورہ دونوں ملکوں کے درمیاں کرکٹ کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کا فیصلہ اہم بھارتی شخصیات کی منظوری سے کیا گیا۔