پشاور(جنگ نیوز) پجگی روڈ پناہ گاہ پشاور میں رات کے قیام سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز پناہ گاہ میں 193 افراد نے قیام کیا جن میں 4 معذور افراد بھی شامل تھے پناہ گاہ میں لوگوں کو رات کے قیام سمیت رات کا کھانا، صبح کا ناشتہ اور دیگر سہولیات مہیا کی گئیں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نور محمد محسود نے کہا کہ پجگی روڈ پناہ گاہ میں 134 افراد کیلئے گنجائش موجود ہے لیکن بہترین سہولیات کی بناء پر یہاں پر زیادہ لوگ سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 200 کے قریب لوگ سہولیات سے فائدہ اٹھارہے ہیںجن میں دوسرے اضلاع سے مزدوری کے لیے اورمریضوں کے ساتھ پشاور آئے ہوئے لوگ، مسافر، ٹیسٹ انٹرویو کیلئے آئے ہوئے طلباء وغیرہ شامل ہیں ۔