• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنے سے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ پارٹی اور قائد کے نظریئے کیساتھ مشکل حالات میں کھڑے رہنے والے کارکنوں کو کسی صورت نظرانداز اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں نے ہر مشکل اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کیا لہٰذا صوبائی صدر سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ چند افراد کی خواہش پر نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ صوبائی صدر نظریاتی کارکنوں کے خدشات دور کریں اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کے خودساختہ فیصلوں یا کسی کی ذاتی خواہش پر پارٹی نہیں چلائی جائے بلکہ سینئر اور نظریاتی کارکنوں کے تحفظات دور کئے جائے ۔
کوئٹہ سے مزید