کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ملتان میں پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیموں نے پیر کو آرام کیا۔کپتان بابر اعظم،امام الحق اور نسیم شاہ نے بھی شام کو ٹیم کوجوائن کرلیا۔ منگل کی شام کو دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ مہمان ٹیم کے اسپنرسندیپ لامیچانے ملتان میں ٹیم کو جوائن کرلیا ،وہ ممکنہ طور پربدھ کو پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کرینگے ۔23 سالہ اسپنر پر گزشتہ سال اگست میں17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، عدالتی کارروائی کے سبب وہ نیپالی ٹیم کے ساتھ پاکستان روانہ نہیں ہوسکے تھے۔