• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد‘ سرگودھا‘ گوجرانوالہ ڈویژن‘ کیبل ٹی وی لائسنس کی بولی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ریجنل آفس اسلام آباد میں ان سروڈ/انڈر سروڈ اربن ایریاز کے کیبل ٹی وی لائسنس جاری کرنے کیلئے بولی ریجنل ڈائریکٹر سعید احمد سومرو نے 28اگست کو پیمرا ہیڈ آفس میں کرائی۔ اس حوالے سے انہوں نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چوآ سیدنشاہ کیلئے میسرز اگوا فرینڈز کیبل نیٹ ورک نے سب سے زیادہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی بولی دیکر لائسنس حاصل کیا۔ فتح جنگ میں میسرز سیون سٹارز کیبل نیٹ ورک نے ایک لاکھ روپے کی بولی دیکر لائسنس حاصل کیا۔ حضرو میں سیون سٹار کیبل نیٹ ورک نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی سب سے زیادہ بولی دیکر کیبل ٹی وی کا لائسنس حاصل کیا۔ پنڈی گھیب میں سیون سٹار کیبل نیٹ ورک نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی بولی دیکر کیبل ٹی وی کا لائسنس حاصل کیا۔ ٹیکسلا اور واہ کینٹ کیلئے میسرز ملٹی کیبل نیٹ ورک نے 62لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی دیکر کیبل ٹی وی نیٹ ورک لائسنس حاصل کیا ہے۔ اس طرح راولپنڈی ڈویژن‘ اسلام آباد‘ گوجرانوالہ ڈویژن‘ سرگودھا ڈویژن میں کیبل ٹی وی لائسنسنگ کیلئے بولی کا انعقاد کیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں بولی کا انعقاد مائدہ نور چیمہ کی صدارت میں ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید