• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسر شاہی کو مفت بجلی کی فراہمی کیا نگران وزیراعظم روکیں گے؟

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) مفت بجلی استعمال کرنے والی افسر شاہی کا ڈیٹا 27 اگست 2023ء کے اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ کے اراکین کی موجودگی میں طلب کیا۔

آج نگران کابینہ کا باضابطہ اجلاس نگران وزیراعظم کے وعدے کے مطابق افسر شاہی کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بند کئے جانے پر غور ہو گا۔ 

بجلی کمپنیوں نے وزیراعظم کو یہ رپورٹ دی ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی قسطیں کردی جائینگی‘ عوام کا کہنا ہے کہ قسطیں بھی بالآخر ہم نے ہی دینی ہیں‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ اشرافیہ افسر شاہی کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

جیسا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 27 اگست کو برملا کہا تھا کہ غریب مر رہے ہوں اور اُنکے ادا کردہ بجلی کے بھاری بلوں سے افسر شاہی مفت بجلی کے مزے لوٹ رہی ہو۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہذب قوموں کی طرح پاکستانی عوام کو بھی بجلی استعمال میں کفایت شعاری لانا ہوگی صرف واپڈا والے ہی مفت یونٹیں استعمال نہیں کرتے بلکہ گیس کمپنی والوں کو گیس کے یونٹ مفت‘ پی آئی اے والوں کو ایئرٹکٹ فری‘ ریلوے والوں کو ریل کے ٹکٹ فری دستیاب ہیں۔ 

ضرورت اس بات کی ہے کہ جس طرح دنیا بھر میں پٹرول پورے ملک میں ایک ریٹ پر صارفین کو مل رہا ہے اسی طرح بجلی اور گیس بھی ایک مناسب ریٹ پر فراہم ہونی چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید