اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کے سرکاری دورے پر دارالحکومت نیروبی جائیں گے، انہیں اس دورے کی دعوت کینین صدرنے دی ہے۔ یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ نے 15 اگست کو وزیراعظم کے منصب کا حلف اٹھایا تھا اور بحیثیت وزیراعظم یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔ دورے میں ان کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔