• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائیکورٹ،عمران پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج

کوئٹہ(ٹی وی رپورٹ)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں درج ایف آئی آرخارج کردی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیئے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔
اہم خبریں سے مزید