پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، PTIحکومت کے خاتمے پر توڑ پھوڑ کا منصوبہ بنایا گیاا، فورس تیار کرنے کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا۔سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بیان میں پرویز خٹک نے بتایا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے۔