• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، چوہدری پرویز الٰہی کا 2 ستمبر تک ریمانڈ منظور

لاہور (جنگ نیوز) احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، چودھری پرویز الہی کی پیشی کے وقت احتساب عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، نیب کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے پرویز الہٰی کو روسٹرم پر بلایا، جج نے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں انہیں مسئلہ ہے، اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں، پھر بیٹھ جاؤں گا۔
اہم خبریں سے مزید