• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشرمیں کمی کا مسئلہ حل کیاجائے‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی آفس سیکرٹری ندا سنگر ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی سلام بڑیچ اور علاقائی سینئر معاون نعمت اللہ کاکڑ نے گیس انتظامیہ کی غفلت اور ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتون آباد گلی نمبر 11 سے18، شالدرہ ، شاوکشا روڈ ،پٹیل روڈاورگردونواح میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں شدید کمی کامسئلہ طویل عرصے سے جاری ہے جس سے امورخانہ داری مفلوج ہوکررہ گئے ہیں احتجاج کے باوجود انتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہے رہنمائوں نے گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگرسخت لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید