کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ایشیا کپ کے آغاز کے موقع پر تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایشیا کپ مہارت، اسپورٹس مین شپ اور یادگار لمحات کا جشن ثابت ہوگا۔ آئے سب مل کر اسپرٹ آف کرکٹ کو منائیں۔ اسپرٹ آف کرکٹ کو شور مچانے والے جے شاہ نے پاکستان کا نام لینے سے گریز کیا ۔