• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کا کام تمام، پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کیلئے کولمبو روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف میچ کے چند گھنٹے بعد ملتان سے کولمبو کیلئے اڑان بھر گئی جہاں وہ ہفتے کو ایشیا کپ میں بھارت سے مقابلہ کریگی ۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ٹیم رات 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہوئی۔ کولمبوسے ٹیم بس کے ذریعے کینڈی جائے گی۔ جمعے کو پاکستان پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔ دریں اثنا روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بدھ کو کینڈی پہنچ گئی۔ سری لنکا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کولمبو اور کینڈی میں بارشیں ہورہی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید