لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کوجیل میں دیسی گھی کے کھانے نہیں بلکہ دال روٹی اور چکن کا پتلا شوربہ دیا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ قید کے پہلے 7 دن صرف دال روٹی دی گئی مگر انہیں کسی کھانے سے کوئی مسئلہ نہیں‘کمرے کی صورتحال وہی ہے، وینٹی لیشن نہیں ہے صرف واش روم کی دیوار دو فٹ اوپر کی گئی ہے۔وکیل سلمان صفدر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب وہ جیل میں ایڈجسٹ ہوچکے ہیں، عمران خان باہر کی جیل کے بجائے اندر کی جیل میں رہنا زیادہ پسند کریں گے۔